کوئٹہ ائرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بچ گیا، پائلٹ کی ہنگامی لینڈنگ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ ائر پورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، ٹیک آف کے دوران اچانک رن وے پر ٹرک آگیا تھا۔ ائر پورٹ ذرائع کے مطابق طیارہ کوئٹہ سے اسلام آباد جارہا تھا، پائلٹ نے ایمرجنسی سسٹم کے تحت طیارے کو روکا۔ طیارے میں 200 کے قریب مسافر سوار تھے، جو محفوظ رہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ ائر ٹریفک کنٹرول کی غفلت کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔ رن وے پر ٹرک آجانے کی اطلاع درست نہیں، دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ائر پورٹ پر طیارے کے سامنے رن وے پر ٹرک آجانے کی اطلاع درست نہیں۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ ائر پورٹ تیز ہواﺅں کی وجہ سے طیارے کے ٹیک آف میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پائلٹ نے کوئٹہ ائر پورٹ کے رن وے پر طیارے کو روک لیا، انجینئرز نے طیارے کا معائنہ کیا، ٹائر تبدیل کرنے کا کام جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق کوئٹہ ائر پورٹ پر طیارے میں کوئی فنی خرابی نہیں ہوئی۔


