انڈونیشیاء، ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، چار سپاہی ہلاک، پانچ زخمی

جکارتہ:انڈونیشیاء کے جزیرے جاوا میں گزشتہ روز تربیتی مشق کے دوران ایک ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے میں چار سپاہی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے ہیں، یہ بات ایک فوجی اہلکار نے بتائی۔ یہ افراد ایک پرواز سبق کے درمیان میں تھے جب ایم آئی 17ہیلی کاپٹر وسطی جاوا صوبے میں گرگیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ انڈونیشی فوج کے ترجمان نیفرا فردوس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حادثے میں عملے کے چار ارکان ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔فردوس نے کہا ہے کہ حادثے سے قبل ہیلی کاپٹر پری فلائٹ چیک سے گزرا تھا اور اس کی حالت درست تھی۔حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں