امریکا نے یہودی بستی ہومش کی دوبارہ آبادکاری پر اسرائیل کی سرزنش کردی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر قانونی یہودی بستی ہومش کی دوبارہ آباد کاری کے حکم پر امریکا نے اسرائیل کی سرزنش کردی۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے اسرائیل کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ہومش کو قانونی حیثیت دینے سے گریز کیا جائے۔ میتھیو ملر کہتے ہیں اسرائیلی حکم نامہ وعدوں سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے جمعرات کو ایک حکم نامے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت اسرائیلیوں کو نابلس کے قریب ہومش میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ نئے حکمنامے سے ہومش میں باضابطہ یہودی بستی کی تعمیر کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں