تربت میں غیر قانونی رہائش پذیر یمنی باشندہ گرفتار، فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
تربت (نمائندہ انتخاب) تربت میں پولیس نے چھاپے کے دوران غیر ملکی باشندے کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق منگل کی شام ایک اہم کارروائی میں سیٹلائیٹ ٹاو¿ن تربت میں یمن سے تعلق رکھنے والے شاکر ولد عنی نامی ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم قانونی دستاویزات کے بغیر غیر قانونی طور پر یہاں مقیم تھا۔ اس کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


