کورونا وائرس: سعودی عرب میں کیسز ایک لاکھ سے متجاوز

سعودی عرب میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ وزارت صحت کے اتوار کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق حج سے چند ہفتے پہلے ملک میں کرونا کیسز کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔سعودی عرب میں اب تک کرونا وائرس کے 101914 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 712 ہے۔سعودی عرب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کرونا کیسز کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور اتوار کو مسلسل دوسرے روز بھی ملک میں تین ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں