چیئرمین سینیٹ سے ریکوڈک کے کنٹری ہیڈ علی احسان رند کی ملاقات

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے کنٹری ہیڈ ریکوڈیک علی احسان رند نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی جس میں مختلف امور زیرغور آئے۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ صوبہ بلوچستان معدنیات کی دولت سے مالا مال ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ ان معدنیات کو ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے استعمال میں لایا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ بہتر حکمت عملی کے تحت بلوچستان کی عوام کی ترقی وخوشحالی کے منصوبہ جات شروع کیے جا سکتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سے نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے،بلوچستان کی عوام کے احساس محرومی کو ختم کرنے کے لئے بنیادی حقوق کی فراہمی، روزگار اور نئے منصوبہ جات ناگزیر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں