ڈیرہ مراد جمالی، محکمہ آبپاشی کے افسران نے بھل صفائی کے نام پر 22 کروڑ روپے ہضم کرلیے

ڈیرہ مراد جمالی : پیپلز پارٹی کی مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہاکہ محکمہ ایری گیشن کے آفیسران نے بھل صفائی کے نام پر 6 میسی ٹریکڑوں کے ہمراہ ڈرامہ رچاکر 22کروڑ روپے ہضم کر لیئے ہیں کیونکہ پٹ فیڈرکینال سے نسلوں کا روزگار میسر ہے مگر ایریگیشن کے آفیسران نے اس کو کرپشن کا ادارہ بنا دیا ہے گزشتہ سال60 کروڑ روپے بھل صفائی پر خرچ کرنے کا ڈرامہ کیا گیا مگر پٹ فیڈرکینال ودیگر ذیلی شاخوں کی حالت نہیں بدلی جس سے نصیرآباد کے کسانوں زمینداروں کو شدید تحفظات ہیں حکومت بلوچستان پٹ فیڈر کینال کی کرپشن میں سہولت کار بننے کی بجائے فوری تحقیقات کرے بصورت دیگر پیپلزپارٹی کسانوں زمینداروں سے مل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے گی ان خیالات کا اظہار عمرانی ہاوس میں صحافیوں اور دیگر وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کےا میر صادق عمرانی نے کہاکہ ایریگیشن کے آفیسران نے محکمہ کو کرپشن کا ادارہ بنا دیاہے سیلاب ایمرجنسی میں فنڈز کے ڈیڑھ سو کروڑ 2022 بھل صفائی کے 60 کروڑ اور 2023 مےں پھر بھل صفائی میں 22 کروڑ روپے خرچ کرنے کا ڈرامہ کرکے کرپشن کو فروغ دیا گیا ہے پٹ فیڈرکینال سے تمام اقوام کے لاکھوں افراد کے روزگار کا ذریعہ ہونے کے ساتھ گرین بلیٹ کو تباہ کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان ایریگیشن کی بے لگام کرپشن پر خاموش رہنے تحفظ دینے کی بجائے ایریگیشن کے تعےنات نیب زدہ آفیسران کے خلاف تحقیقات کرےں اور پٹ فیڈرکینال کی کرپشن کو چھپانے کےلئے ایک ایک آفیسر کو نصف درجن چارج دے کر قابل آفیسران کو کھڈے لائن لگا دیا گیا ہے ایریگیشن کو کرپشن کا ادارہ بننے نہیں دیا جائے گا پیپلزپارٹی کسانوں زمینداروں کے ہمراہ احتجاج کرے گی جس کی ذمہ داری ایریگیشن کے آفیسران پر عائد ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں