مشال کی بہن نے ڈگری بھائی کے نام کردی

مردان :مردان یونیورسٹی کے احاطے میں انتہا ءپسند ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونیوالے مشال خان کی بہن نے نیویارک سے بائیو میڈیکل انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی ہے، ستوریہ منے اس کامیابی کواپنے بھائی کے نام کیا۔ستوریہ نے ٹوئٹرپر گریجویشن کی تقریب کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اسٹیٹ یونیورسٹی آف نیو یارک۔یونیورسٹی آف بفیلو سے بائیومیڈیکل انجینئرنگ میں گریجویشن کیا ہے۔ بفیلو امریکی ریاست نیویارک کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے۔ستوریہ نے اپنی کامیابی شیئرکرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں اپنی ڈگری شہید علم مشال خان کے نام کرتی ہوں۔ملالہ یوسفزئی کے والد ضیا الدین یوسفزئی نے بھی اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر تصاویر شیئرکرتے ہوئے ستوریہ خان مشال کومبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں