نوشکی میں بھی سانحہ ڈنک کیخلاف احتجاجی مظاہرہ و ریلی

نوشکی نامہ نگار :ڈنک تربت واقعے کے خلاف اور معصوم برمش کو انصاف دلانے کیلئے نیشنل پارٹی و بی ایس او پجار کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی پارٹی آفس سے نکالی گئی جوکہ مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے میر گل نصیر چوک پر پہنچی ریلی میں نیشنل پارٹی بی ایس او پجار کے ورکرز اور سول سوسائٹی مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھر پور شرکت کی احتجاجی مظاہرے سے نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیربخش بلوچ ،رخشان ریجنل سیکرٹری فاروق بلوچ ،ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری رب نواز شاہ تحصیل جنرل سیکرٹری ایم قاسم مہر، بی ایس او پجار زونل صدر سید حق نواز شاہ سول سوسائٹی کیطرف سے سینئر صحافی حاجی سعید بلوچ بی ایس او پجار کے سابقہ سی سی ممبر وکرم کنول چند اور آصف خیر ابابکی نے خطاب کیا مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سانحہ ڈنک بلوچ روایات کی بدترین پامالی اور بربریت کی بدترین مثال ہے آج بلوچستان کو ایک مرتبہ پھر ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کے حوالے گیا ہے حالانکہ انہی ڈیتھ اسکواڈ گروپس کو نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں ختم کیا گیا لیکن ایک مرتبہ پھر انہیں سرگرم کیاگیا ہے انہیں موجودہ حکومت میں شامل وزراء کی بھر پور آشیرباد حاصل ہے جوکہ مختلف جرائم میں ملوث ہے نوشکی انہی گروپس کے کارندوں کے ہاتھوں نوجوان سمیع بلوچ کو شہید کیا گیا کیونکہ سمیع بلوچ نے ان کے خلاف آواز بلند کی لیکن آج تک شہید سمیع کے قاتل نہیں پکڑے گئے اور بلوچستان میں تسلسل سے ایسے واقعات جاری ساری ہے سانحہ ڈنک بھی اسی کا ایک کڑی ہے شہیدِ گودی ملک ناز کو بے دردی سے شہید کرکے بلوچی روایات کو پامال کیا گیا معصوم برمش کو زخمی کردیا گیا اور قاتل سرعام گھوم رہے ہیں اور برائے نام کچھ کو پکڑ کر انہیں تحافظ فراہم کیا گیا ہے حالانکہ یہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے شہید گودی ملک ناز کے قاتل موجودہ صوبائی حکومت کے وزراء کے گن مین بھی ہے لیکن انہیں سزا دینے بجائے انہوں تحفظ دیا جارہا ہے نیشنل پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ سانحہ ڈنک میں ملوث تمام مجرموں کو گرفتار کرکے شہید ملک ناز اوربرمش کو انصاف فراہم کی جائے بلوچستان سے ڈیتھ اسکواڈ گروپس کو ختم کیا جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں