نال،طلباء کا اجلاس،آن لائن کلاسز کی مخالفت،تعلیمی ماحول کے لیے ہنگامی طور پر پبلک لائبریری بنانے کا فیصلہ

نال؀ اسٹوڈنٹس سوسائٹی نال کی جانب منعقد ہ اجلاس میں نال کے تمام ہائی سکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور مدارس میں زیر تعلیم نال کے باشند طلباء نے شرکت کی، منعقدہ اجلاس کا مقصد نال میں ہنگامی بنیادوں میں پبلک لائبریری کا قیام عمل میں لانا اور طلباء کو تعلیمی ماحول فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں شریک تمام طلباء کے مشاورت سے ایک کمیٹی تشکیل دیا گیا جس کا مقصد صرف پبلک لائبریری کو جلد از جلد فعال بنانا کمیٹی ممبران سمیت تمام طلباء کا اپنی مدد آپ لائبریری میں انٹرنیٹ کی سہولت سمیت بُکس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
اجلاس کے شرکاء سے حاتم بلوچ، ظفر زیب بلوچ، عمران بلوچ، وحید امان بلوچ، یوسف بلوچ، حافظ علی حسن سمالانی، منظور بلوچ، حافظ ابو ذر، حافظ عبدالغنی سمالانی، عاطف بلوچ، صلاح الدین بلوچ، نادر بلوچ، ناصر بلوچ، حافظ ثناء اللہ، سید احمد رضا جیلانی، یاسر بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں حالیہ مخدوش صوتحال سے تعلیمی نظام مٹ رہی ہے جبکہ بلوچستان بلکہ نال کے طلباء تعلیم کے پانچ الفاظ سے بھی محروم رہ جائیں گے، تعلیم کو اپنا اوّلین مقصد سمجھ کر تمام تر حالات کا مقابلہ کرنا ممکن ہوگا موجودہ حکمران نال کے طلباء کو حقارت کی نظر کردیے گئے ہیں نال میں پبلک لائبریری نہ ہونے کی وجہ سے اکثر طلباء کا وقت دیگر سیر وتفریح، آوارہ گردی میں گزر جاتا ہے. طلباء کے بنیادی فرائض انکی وقت کو سنھبالنا کتابوں کے ساتھ گزارنے پر مضمر ہے مگر نال میں جو طلباء کا حیثیت ہے وہ ہوا میں کاغذ کے ٹکڑے کے برابر ہے جسے کسی صورت غیر مطالعاتی ماحول کے نظر ہونے نہیں دیں گے.
مقررین نے آن لائن کلاسز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حالات کو افریقہ کی جنگل کے ماحول میں بدل دیا گیا ہے اس حالات میں آن لائن طلباء کے مستقبل کو روشن بنانے میں بد ترین رکاوٹ ہے اور اسٹوڈنٹس سوسائٹی کے اجلاس کی توسط سے آن لائن کلاسز کی اجراء کو مسترد کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ موجودہ گورنمنٹ کی پالیسی طلباء کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا ہے۔۔ اجلاس کے شرکاء کا ہائی سکول نال میں قائم لائبریری کا مشترکہ دورہ لائبریری کے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اسٹوڈنٹس کے فیصلہ کے بعد کمیٹی کو چند ذمہ داریاں دے گئیں جس میں پبلک لائبریری کو چند دنوں میں انٹرنیٹ کی سہولت سمیت بُکس، فرنیچر فراہم کرنا اور نال کے طلباء کو ایم پی اے اسکالرشپ سے مستفید حاصل کرنے کیلئے صاحبِ اختیار اور صاحبِ اقتدران سے رجوع کرنا ہے،.
اجلاس کے آخر میں تربت ڈھنک سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ دو دن میں نال کے سول سوسائٹی طلباء تنظیموں، سیاسی جماعتیں، انجمن تاجران، زمینداران کا مشترکہ احتجاجی ریلی نکالا جائے گا۔ اسٹوڈنٹس سوسائٹی اجلاس کے میزبان بی ایس او پجار نال زون نے سر انجام دی

اپنا تبصرہ بھیجیں