واجبات ادا کی جائیں، ای پی آئی ملازمین پنجگور

پنجگور:نامہ نگار : ای پی آئی ایمپلائز یونین بلوچستان پنجگور کے چیرمین محمد اعظم، عبدالمجید، حفیظ الرحمان، عبدالقدیر، الطاف ،سیدی کریم اور صابر علی نے دیگر ممبران کی موجودگی میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ او پنجگور ای پی آئی ملازمین کے ساتھ ناروا رویہ اپنائے ہوئے ہیں ملازمین کے واجبات جو سرکار کی جانب سے مقرر کیئے گئے ہیں مسلسل ان واجبات کو دینے سے انکاری ہیں انہوں نے کہا کہ ایمپلائزیونین ڈی ایچ او کی زیادتیوں پر خاموش نہیں رہے گابلکہ ڈی ایچ او کے ناروا رویے ظلم و ناانصافیوں پر سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑا رہے گا انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا اور خصوصاً پاکستان کورونا جیسی تباہ کن وبا کی لپیٹ میں ہے مگر ای پی آئی کے ملازمین بے سروسامانی کے عالم میں اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں انھیں محکمہ کی طرف سے نہ ماسک دی گئی ہے اور نہ سینٹائزر اور حفاظتی کٹ اور سامان مہیا کیئے گئے ہیں جن سے وہ کم ازکم اپنی حفاظت کرسکیں انہوں نے کہا کہ ان پر خطرہ اور نامساعد حالات کے باوجود وہ کام کررہے ہیں مگر بجائے اس کے کہ ڈی ایچ او ہمارے کام کی تعریف کرے بلکہ جو حقوق صوبائی سطح پر ہمارے لیے منظور ومقرر ہوئے ہیں انھیں دینے سے باربار انکاری ہے انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے کرایوں میں بھی کٹوتی کیا ہے ماہانہ فیول کا کوٹہ جو او آر ٹی ویکسینٹروں کے لیے مقرر ہے وہ بھی نہیں مل رہا ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں ویکسینٹرز اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں ان کی محنت اور کاوشوں کے نتیجے میں اج پورا ضلع فری پولیو بن چکا ہے گرین زون کا اعزاز بھی انہی ویکسینٹرز کی بدولت سے ملا ہے اس کے باوجود جب انھیں معاوضوں کی فراہمی کی بات آتی ہے تو اس سے انکار کیا جاتا ہے بلکہ ویکسینٹرز کو مختلف طریقوں سے تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے جولائی 2017 سے لیکر جون 2020 کے واجبات تاحال نہیں ملے ہیں انہوں نے کہا کہ ایمپلائز یونین ڈی ایچ او کے خلاف سراپا احتجاج ہے اور، اس وقت تک کسی ٹیکہ جاتی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے جب تک ہمارے بقایات جات ادانہیں کیئے جاتے اور اس کی ذمہ دار ی ڈی اہچ او پنجگور پر عائد ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں