بلوچستان کو ایک بار پھر مسلح جتھوں کے حوالے کیا جارہا ہے، میر اکبر مینگل

خضدار:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی میرمحمداکبرمینگل نے کہا ہے صوبائی حکومت لا اینڈ آرڈر پرقابوپانے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے تربت ڈنک واقعہ اورکوئٹہ واقعہ نے صوبائی حکومت کی ناکامیوں کے کلعی کھول دی ہے۔ صوبائی حکومت ہمارے خیال میں بلوچستان کے تاریخ میں ناکا سے ناکام ترین حکومت ثابت ہوچکی ہے۔۔ تربت ڈنک کے عوام اگرقاتلوں سے ایک کوخود نہ پکڑتے تو ان کے ساتھ باقی قاتل کبھی بھی گرفتارنہ ہوتے۔ صوبائی حکومت کو اب چا ہیئے کہ اصل سرغنوں کو گرفتارکرکے ان اصل کردارکا پردہ عوام کے سامنے لائے۔ آج صوبہ بلوچستان ایک بارپھرمسلح جتھوں ں کے حوالے کیئے جارہے ہیں لیکن یہ صوبائی حکومت کی خام خیالی ہے کہ وہ ماضی کی طرح ان مسلح جتھوں کے زریعے بلوچ عوام کو اپنے حقوق سے دستبردار کرینگے۔ انہوں نے حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہاں کہ ہوش کے ناخن لیں بزوربندوق کسی کی آواز دبانے کی کوشش آگ میں پیٹرول چھڑکنے کی مترادف ہوگا۔ انہوں نے مرکزی حکومت اورصوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تربت ڈنک واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے اصل ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچایا جائے اورمعصوم برمش کو انصاف دیکر بلوچستان کو مسلح جتھوں سے پاک کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں