دکی ، کو ئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکہ، ایک کانکن جاں بحق، 3شدید زخمی
کوئٹہ ( این این آئی) دکی میں کو ئلہ کان میں زہریلی گیس بھر نےسے دھماکہ ایک کانکن جاں بحق 3شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو دکی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر نے کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں جھلس کر ایک کانکن جاں بحق جبکہ 3شدید زخمی ہو گئے ۔ کان انتظامیہ نے لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج و معالجے کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔
Load/Hide Comments


