دکی، ڈاکو کی فائرنگ سے گاڑی ڈرائیور زخمی، ملزم گرفتار

دکی:بلو چستان کے ضلع دکی کے برہ علاقے میں ہندو ٹوبہ کے مقام پرمسلح ڈا کو کی فا ئرنگ سے گاڑی ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا، لیویز نے فوری کا رروائی کر تے ہو ئے مسلح ڈاکو کو گرفتار کر کے مسروقہ گاڑی اور اسلحہ بر آ مد کر لیا ہے،کا میاب کا رروائی پر ڈپٹی کمشنر نے لیویزاہلکا روں کے لئے 20ہزار روپے نقدی کا اعلان کیا۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دکی میں ایک شخص نے عبدالحلیم زرکون کی فیلڈر گاڑی کرا یے پر لی اور روانہ ہو گئے تا ہم راستے میں برہ علاقے میں ہندو ٹوبہ کے مقام پر مسلح شخص نے ڈرائیور سے گن پوائنٹ پر گا ڑی چھننے کی کو شش کی جس پر ڈرا ئیور عبدالحلیم زرکون نے مزاحمت کی تو مسلح ڈاکو نے فا ئرنگ کرکے ڈرائیور کو شدید زخمی کر دیا اور گاڑی لیکر فرار ہوگیا زخمی ڈرائیور کو سول ہسپتال دکی منتقل کر دیا گیا ہے واقعہ کے بعد ڈپٹی کمشنر دکی قربان علی مگسی کے حکم پر لیویز نے فو ری کارروائی کر تے ہو ئے گاڑی چھیننے والے ڈاکو محمد قاسم ولد خان محمد قوم زرکون کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مسروقہ فیلڈر گاڑی اور پستول برآمد کرلی ہے گرفتار ڈاکو کے خلا ف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر دکی قربان علی مگسی نے بروقت کاروائی کرنے پر لیویز فورس کے جوانوں کے لئے نقد بیس ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں