سردار درمحمد ناصر کی وفات سے سیاسی میدان میں خلا پیدا ہو گیا ہے، نواب ثناء زہری

سبی :سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ومسلم لیگ (ن) کے رہنما چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر سردار محسن عباسی م رانا راسید، ایم ایس ایف بلوچستان کے صدر حیدر خان چکزئی، صوبائی ترجمان منیر احمد مسوری بگٹی، میر اصغر مری ایڈوکیٹ، ایم ایس ایف سبی ڈویژن کے صدرطیب باروزئی،خان موسیٰ خان خجک، محمد یونس لہڑی، میر سجاد رئیسانی، شاکر محمد حسنی، اللہ داد برائچ، جاوید اقبال، محدم علی دورانی، ثنار احمد مری، ہاشم خان، میر قربان بگٹی، نصیر آبا د ڈویژن کے ملک اسد سمالانی، جنرل سیکرٹری میاں محمد حسین گولہ، عبدالرحمن زہری، جمیل موسیٰ خیل ودیگر نے سابق صوبائی وزیر سرداردرمحمد ناصر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ سردار درمحمد ناصر کی وفات سے بلوچستان ایک عظیم سیاست دان سے محروم ہوچکا ہے ان کی وفات سے سیاسی میدان میں خلا پیدا ہوگیا ہے جو صدیوں پورا نہیں ہوسکتا سردار در محمد ناصر نے اپنی زندگی میں بلوچستان کی ترقی خوشحالی میں رول پلے کیا ان کی خدمات و قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کاکہا کہ ہم ان کے دکھوں میں برابر کے شریک ہے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ درجات اور پسماندگان کو صبر وجمیل عطا فرمائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں