بچی اغوا کیس میں میر سرفراز بگٹی کی عدالت میں پیشی

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس روزی خان بڑیچ نے سینیٹرمیرسرفرازبگٹی کے خلاف بچی کے اغواء میں معاونت سے متعلق کیس کی سماعت کی،سماعت کے دوران سینیٹرمیرسرفراز بگٹی بھی عدالت میں پیش ہوئے،سماع کے دوران عدالت نے بچی کے اغواء کے کیس میں پیشرفت سے متعلق استفسار کی اورکہاکہ بچی کی بازیابی کے معاملے میں پیش رفت کیوں نہیں ہوئی ہے جس پر کیس کے تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایاکہ بچی کی بازیابی کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں،بعدازاں عدالت نے بچی کے اغوا ء میں معاونت کے کیس میں سینیٹر سرفراز بگٹی کی ضمانت کی درخواست پرسماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ بچی کے اغوا ء میں سینیٹر سرفراز بگٹی پر معاونت کا الزام ہے اور وہ اس وقت عبوری ضمانت پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں