مستونگ، گیج میں کمی پر 3منی پٹرول پمپ سیل

مستونگ:اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کا احسن اقدام پیٹرول پمپس کے دکان مالکان کے خلاف کاروائی، زائد قیمیت اور گیج میں کمی پر 3 دکانوں کو سیل کر دیا۔عوامی حلقوں کا خیر مقدم تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مستونگ یاسر اقبال بلوچ نے عوامی شکایات پر میجر چوک سمیت مختلف علاقوں میں قائم منی پٹرول پمپس کے دکانوں پر چھاپہ مارا کر قیمتیں اور گیج چیک کیے۔۔جبکہ اکثر پمپس پر پٹرول و ڈیزل کی سرکاری نرخنامہ سے زائد قیمیت پر پیٹرول فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ انھوں نے عوام کو لوٹنے کے لیے چھوٹے سائز کے فرمائشی لیٹری بھی بنوائے تھیجس پر اسسٹنٹ کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 3 پیٹرولیم پمپس کو سیل کر دیا اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر یاسراقبال دشتی نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب ڈویژن مستونگ کے تمام پیمپ مالکان کو سختی سے تنبیہ کی ہے کہ وہ عوام کو لوٹنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کرکے اپنی لیٹری برابر کرنے کے ساتھ سرکاری نرخ نامہ پر پیٹرول و ڈیزل کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنائیں اس سلسلے میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی آئندہ جو بھی ملوث پایا گیا موقع پر مزکوہ پمپ مالک کو گرفتار اور دکان سیل کر دیا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ سب ڈویژن مستونگ کے جہاں کئی بھی زائد قیمت پر پیٹرول و ڈیزل کو مقرہ قیمت سے زائد پر فروخت کرنے والوں کی نشاندی کرے اسی وقت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں