ریلوے کالونی امن کمیٹی کے چیئرمین کی جانب سے نئے شامل ہونے والے ممبران کے اعزاز میں استقبالیہ

کوئٹہ(صباح نیوز)ریلوے کالونی امن کمیٹی کے چیئرمین میر اسماعیل بنگلزئی کی جانب سے گزشتہ روز علاقے کے مسائل کے فوری اور جامع حل کے لئے بنائی گئی کمیٹی میں نئے شامل ہونے والے ممبران کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جس میں ریلوے کالونی کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ کمیٹی کے شمولیتی پروگرام میں نئے شامل ہونے والے ممبران کو چیئرمین اسماعیل بنگلزئی، حاجی فاروق یوسفزئی ،چوہدری شبیر احمد ،حبیب خان ،ملک اکرم اعوان ،شیخ حامد ،شیخ رفیق ،چوہدری امتیاز ، عمر خیام ،دلداراعوان ،اظہار خٹک ،علی رضا، زاہد ناروئی ،حافظ عابد ،طارق محمود ،جبار ،شفیق پاجی ،حافظ خلیل الرحمن ،حافظ سید مدنی ،فہیم احمد ، عاصم عمران ،اسلم یوسفزئی ،ربانی اے ایس ایم ،فہیم احمد، مہتاب احمدودیگر کو خوش آمدید کہا گیا ۔نئے رضا کاروں نے اکرم بنگلزئی کی قیادت میں شمولیت اختیار کیا جس میں محمد لیاقت ٹریفک کالونی، محمد ادریس فائرمین کالونی ، یار محمد ٹریفک کالونی ،محمد حماد ٹریفک کالونی ، محمد عامر ، عبید الرحمان ،محمد بلال ،عنایت اللہ ،محمد ہمایوں بابومحلہ،عبدالغنی ٹریفک کالونی ،محمد ریاض ،محمد اکرم ،ٹریفک کالونی ،ظہور احمد ٹریفک کالونی ،محمد افریدی بابومحلہ سے ہیں۔ اس موقع پر چوہدری شبیراحمد اور حاجی فاروق یوسفزئی نے کہا کہ میر اسماعیل بنگلزئی کی کاوشوں سے امن کمیٹی کو فعال کرنے اور ریلوے کالونی کو درپیش مسائل جن میں چوری، رہزنی اور دیگر سماجی مسائل کے حل کے تدارک کیلئے دن رات کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ کمیٹی کے معرض وجود میں آنے کے بعد ریلوے ۔ کالونی کے مسائل میں کمی رونما ہوتی دکھائی دے رہی ہے کمیٹی میں شامل ہونے والے عہدیداروں اور رضا کاروں کا کہنا تھا کہ جس طرح شہید امیر محمد دشتی تھانہ اور سول لائن تھانہ نے شروع میں امن کمیٹی کے ساتھ تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی تھی وہ قابل ستائش ہے لیکن بد قسمتی سے وہ اب تعاون نہیں کررہے ہے جس کے باعث علاقے میں چوروں اور جرائم پیشہ عناصر کو دوبارہ سر اٹھانے کا موقع ملے گا۔اور ایک شخص نے سعادات ہوٹل کے پیچھے اپنا ہڈہ بنا رکھاجو مکینوں کو روز تنگ کرتا رہتا ہے ،کئی بار شہید امیر محمد دشتی تھانہ کو نشاندہی کرنے کے باوجود بھی اس کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جو خود کو شہید امیر دشتی تھانہ کا کانسٹیبل بتاتا ہے ، لہذاچیئرمین کمیٹی اور دیگر ممبران کی شہید امیر محمد دشتی تھانہ اور سول لائن تھانہ کے ایس ایچ اوز اپنے عہد کی پاسداری کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا تعاون جاری رکھیں تاکہ علاقے سے چوری اور دیگر غیر قانونی کاروائیوں کا قلعہ قمع کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں