ایس اوپیز پر عملدرآمد کے باوجود دکانیں سیل کی جارہی ہیں، شادی ہالز کھولنے کی اجازت دی جائے، رحیم کاکڑ

کوئٹہؔ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان، آل بلوچستان ریسٹورنٹ اینڈ ہوٹل ایسوسی ایشن، آل بلوچستان میرج ہال ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ تاجر برادری کی جانب سے ایس او پیز پر عملدآمد کے باوجود روزانہ کی بنیاد پر 60سے70دکانوں کو سیل کرکے جرمانے عائد کر رہی ہیں،صوبے میں شادی ہالز کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دی جائے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان، آل بلوچستان ریسٹورنٹ اینڈ ہوٹل ایسوسی ایشن، آل بلوچستان میرج ہال ایسوسی ایشن اپنے مطالبات کے حق میں 15جون کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دینگے اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو کوئٹہ اور صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کریں گے۔ یہ بات مرکزی انجمن تاجران بلوچستان صدر عبدالرحیم کاکڑ، عبدالقیوم آغا، آل بلوچستان ریسٹورنٹ اینڈ ہوٹل ایسوسی ایشن کے عبدالباری آغا، آل بلوچستان میرج ہال ایسوسی ایشن کے عباس صادق کاسی نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ حکومت نے تاجروں کو شدید مسائل سے درچار کر رکھا ہے حکومت اور کوئٹہ شہر کی انتظامیہ میں اعتماد کا فقدان ہے وہ مرکزی حکومت اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کو نہیں مان رہے ملک بھر میں تمام کاروبا ر ایس او پیز کے تحت کھل چکے ہیں لیکن بدقسمتی سے ریسٹورنٹس، ہوٹل،شادی ہال تاحال بند ہیں حدتاکہ کے جہازوں اور ٹرینوں کو بھی کھول دیا گیا ہے صوبے بھر میں بند پبلک ٹرانسپورٹ بھی کھول دی گئی ہے لیکن کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 30شادی ہالز اور ہوٹلز و ریسٹورنٹ گزشتہ 3ماہ سے بند ہیں جسکی وجہ سے ایک طرف ہزاروں لوگ بے روزگار ہوگئے ساتھ ہی مالکان بھی مالی بحران کا شکار ہیں،شہر میں ایک ہوٹل کا کرایہ 1سے 6لاکھ روپے تک ہے جبکہ بجلی اور گیس کے بلز بھی حکومتی اعلانات کے برعکس باقاعدگی سے بھیجے جارہے ہیں اس پر ظلم یہ ہے کہ بند ہالز اور ریسٹورنٹس کے بلز سابقہ بلوں کی طرح بھجوائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ تاجر حکومتی ایس او پیز پر عملدآمد کر رہے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روازنہ کی بنیادوں پر 60سے 70دکانوں کو سیل کردیا جاتا ہے ہم نے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو کئی مرتبہ درخواست بھی کی ہے لیکن شنوائی نہیں ہوئی پولیس اور انتظامیہ نے تاجروں کو تنگ کر رکھا ہے جس کے خلاف مرکزی انجمن تاجران بلوچستان، آل بلوچستان ریسٹورنٹ اینڈ ہوٹل ایسوسی ایشن، آل بلوچستان میرج ہال ایسوسی ایشن 15جون کو کوئٹہ پریس کلب کے ہابر مشترکہ احتجاجی مظاہر ہ اور بعد میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں