حکومت قاضی فائز عیسیٰ کیس میں روڑے اٹکانے کیلئے کوشاں ہے،امان اللہ کنرانی

کوئٹہ: سپریم کورٹ بار کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ 4 جون کو سپریم کورٹ کے دس رکنی بنچ میں سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسی کے کیس کی سماعت کے بعدمشاہدے و دو دہائیوں سے سپریم کورٹ کی وکالت کے تجربے کی بنا پر ذاتی طورمحسوس کیاکہ حکومت آئندہ سماعت میں روڑے اٹکاے گی۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قاضی فائز عیسیٰ کیس میں روڑے اٹکانے کیلئے کوشاں ہے اس کی ایک جھلک ہمیں 8جون کو ہونے والی سماعت کے دوران جج کے کورونا وائرس ٹیسٹ آنے تک سماعت کوملتوی کرنا ہے اور شبہ ہے کہ حکومت آئندہ سماعتوں میں بھی ایسا کچھ کریگی تاکہ یہ معاملہ طول پکڑ لے لیکن ہم حق اورسچ کی فتح کیلئے لڑتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں