سبی کے قریب ٹر یفک حا دثہ دو افراد زخمی

سبی:سبی کے قریب قومی شاہراہ کمبڑی کے مقام پر ٹر یفک حا دثہ دو افراد زخمی،پو لیس کے مطابق ایک کارٹوٹا کرولا جی ایک آئی نمبر بی کیو ڈی 167اور کوئٹہ سے سبی کی جانب آرہی تھی کہ سبی کے قریب قومی شاہراہ کمبڑی کے مقام پر سامنے سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار محمد عرفان ولد حاجی محمد داود رند اور ٹریکٹر ڈرائیور محمد یاسین زخمی ہو گئے نیشنل ہائی وے پولیس اور راہ گیروں نے فوری طور پر زخمیوں کو سول ہسپتال سبی منتقل کردیا جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں