عمران خان ملک دشمن قوتوں کا مہرہ ہے، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان اور جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ملک دشمن قوتوں کا مہرہ ہے ان کے ہوتے ہوئے ملک و قوم کو دوسرے دشمن کی ضرورت نہیں جو ملکی تنصیبات دشمن کے نشانے پر تھے ان پر عمرانی تخریب کاروں نے حملہ کرکے دشمن کی خواہش پوری کر دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میرپور آزاد کشمیر میں جمعیت علما اسلام کے زیراہتمام منعقدہ نظام مصطفیؓ سے مینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے جمعیت علمااسلام آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف جنرل سیکرٹری حضرت مولانا امتیاز عباسی اور دیگر رہنماں سمیت مقامی علما کرام نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملکی سیاست کا غیر ضروری عنصر ہے انہیں ملکی سیاست میں زبردستی فیٹ کیاگیا تھا جنہوں نے ان پر احسان کیا تھا یہ انہی کیلئے درد سر بنا انہوں نے کہا کہ سیاست سے اخلاقیات اور شائستگی کا جنازہ ان کے زیر تربیت بد اخلاق بد تہذیب ٹولہ نے نکالا بلا تحقیق اور بلا دلیل مخالف سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنانا اور انہیں گالیاں دینا ان کا مشغلہ تھا انہوں نے کہا کہ تہذیب یافتہ معاشروں میں ان جیسے بد تہذیب لوگوں کا رہنا معاشرہ اور نوجوان نسل کے لئے نقصاندہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں