بجلی بریک ڈاؤن سے پنجگور میں پانی کی قلت ،شہریوں کو شدید پریشانی
پنجگور (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایران سے بجلی کی سپلائی میں کمی کے بعد پنجگور میںگزشتہ 24 گھنٹے سے بجلی کی سپلائی معطل ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ پنجگور میں پینے کے پانی کی شدید قلت نے بھی سر اٹھا دیا، ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے مکران کو 100 میگاواٹ کی بجائے 30 میگاواٹ بجلی دینے کی وجہ سے پنجگور سمیت مکران میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے ،پنجگور میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے بجلی غائب ہونے کی وجہ سے علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔
Load/Hide Comments


