اساتذہ کے آرڈر جلد جاری کئے جائینگے،سیکرٹری تعلیم غلام علی بلوچ

اوتھل:سیکریٹری ایجوکیشن بلوچستان ایک روزہ دورے پر لسبیلہ پہنچ گئے، تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر کرنا چاہتے ہیں محکمہ تعلیم کو جن بنیادی مسائل کا سامنا ہے ان کو حل کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار سیکریٹری ایجوکیشن غلام علی بلوچ نے اپنے دورے کے دوران اوتھل سرکٹ ہاؤس میں صحافیوں سے چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ تعیلمی نظام کو بہتر سے بہتر کرنا چاہتے ہیں محکمے میں جو مسائل ہیں ان کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی، اس وقت بلوچستان بھر میں اساتذہ کی بہت کمی ہے ان کی ضرورت بہت زیادہ ہے اساتذہ کے حالیہ ہونے والے ٹیسٹ جس کمپنی نے لئے تھے انھوں نے رزلٹ تاخیر سے فراہم کیا ہے جس کی وجہ سے ان ساتذہ کی تعیناتی میں خلل پیدا ہوا لیکن اب ان کے جلد آڈرز جاری کیئے جائیں گے تاکہ اساتذہ کی کمی پوری ہوسکے، اسکولوں کی عمارتوں کے ادھورے کاموں کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ مسائل محکمہ فنانس کی جانب سے ھوتے ہیں فنڈز ریلیز نہیں ھوپاتے اور ان کاموں کیپیسے لیپس ھوجاتے ہیں اور جس کام کے پیسے ریلیز ھوئے ہیں لیکن وہ کام ادھورے ہیں ان کاموں کی نگرانی اور تحقیقات کررہے ہیں اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کوبھی ہدایات جاری کردی ہیں جن اسکولوں میں کام مکمل نہیں ہیں یا کام ناقص طورپر ھوئے ہیں ان کی رپورٹ پیش کی جائے ان تمام ٹھیکیداروں اور ذمہ داران کے خلاف ایکشن لے کر کارروائی عمل میں لائی جائے گی بعدازاں سیکٹریری ایجوکیشن نے ایلیمنٹری کالج کا دورہ بھی کیا جہاں پر کالج کے پرنسپل محمد انور جمالی نے ان کو بریفنگ دی اور تعلیمی مسائل سے آگاہ کیا انھوں نے کہا کالج کے مسائل کوبھی بنیادی طورپر حل کیا جائے گا اور ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی اساتذہ اور طلبا کو آسانی مہیا ھوگی، کورونا نے دنیا بھر کو متاثر کیا جہاں تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ھو کر رہ گئی ہیں بلوچستان میں بھی تعلیمی ادارے بند ہیں اور تعلیم متاثر ھوئی ہے تعلیمی ادارے حکومت بلوچستان کے احکامات کے پابند ہیں ان کی طرف سے جو بھی فیصلہ کیا جائے گا ان پر مکمل عمل کیا جائیگا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ،ڈائریکٹر ایجوکیشن بلوچستان عبدالواحد شاکر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ حاجی نوید احمد ہاشمی،پرنسپل ایلیمنٹری کالج محمد انور جمالی،ڈی ڈی او بیلہ امیر بخش رونجھو،ڈی ڈی او حب رفیق بلوچ،تحصیلدار اوتھل عبدالسلام،اطہر قریشی،ماسٹر اللہ ڈنہ بندیچہ ودیگر موجود تھے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں