موجودہ سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی حکومت عوام کا مینڈیٹ کھوچکی ہے،علی مدد جتک

کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ موجودہ سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی حکومت عوام کا مینڈیٹ کھوچکی ہے اخلاقی طور پر مستعفی ہوکر الیکشن کا اعلان کر دیں ورنہ عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے گا اور عوام اپنی طاقت سے حکومت کو گھر بھیجنے کی سکت رکھتی ہے پیپلز پارٹی روز اول سے عمران نیازی کی حکومت کو سلیکٹڈ حکومت قرار دیا اور موجودہ حکومت عوامی حکومت نہیں ہے اورنہ ہی انہیں عوام کی حقوق اور ملک کی ترقی وخوشحالی سے کوئی سروکار ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اتنی مہنگائی بھرپا نہیں کی گئی جیسے کہ آج مہنگائی کا طوفان برپا کیا گیا ہے اور موجودہ عمران نیازی کی حکومت نے عوام کو تباہی اور بربادی کے دہانے پر لا کھڑا کردیا ہے جبکہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے اورملک دن بدن اندھیروں میں ڈوبتا جارہا ہے جس کے ذمہ دار موجودہ سلیکٹڈ حکومت ہے مگر انہیں عوام کی حقوق اور ملکی ترقی وخوشحالی کے ساتھ کیا سرور کار ہے وہ تو صرف اور صرف سندھ پر تنقید کرنا خوب جانتے ہیں مگر پا کستان پیپلزپارٹی تنقید برداشت کرنا جانتی ہے جواب بھی خوب جانتی ہے مگر موجودہ نا اہل وفاقی حکومت میں ایسے لوگ موجود ہی نہیں ہیں جس کا جواب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زردار دیں ان کی جواب کیلئے ہمارا ایک ادنیٰ سا کارکن ہی کافی ہے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی جدوجہد،قربانیوں کا نام ہے ہمیشہ پارٹی نے عوام کی حقوق کی پاسداری اور جمہوریت کی بحالی کیلئے آواز بلند کی ہے جس کیلئے جیلیں،کھوڑیں،تکالیف برداشت کی ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے حکمران یہ نہ سمجھیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے کمزور ہیں ہمارے خون میں عوام کی حقوق کی پاسداری،ملک کی ترقی وخوشحالی شامل ہے پاکستان کی ترقی کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک ایک کارکن ہمیشہ تیار ہے اور تیار رہیں گے کسی کو بھی ملک کو تباہی وبربادی اور اندھیروں میں ڈوبنے کی اجازت نہیں دینگے وفاق حکومت تو عوام کااعتماد کھو چکی ہے لہٰذا خود مستعفی ہوکر گھر چلیں جائیں تو بہتر ہوگا ورنہ گھر بجھوانا ہمیں آتا بھی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں عنقریب عمران نیازی کے حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا کارکنان کو کہتا ہوں کہ بلاول بھٹو زرداری کا ہاتھ مضبوط کرتے ہوئے الیکشن کی تیاریاں شروع کریں آئندہ پاکستان کا وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں