سبی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 55ہوگئی، 17افراد صحت یاب

سبی:ڈپٹی کمشنرسبی ڈاکٹرمحمد یاسر بازئی نے کہا ہے کہ سبی میں مجموعی طور پر اب تک 55افراد کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں،17مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں،عوام اور تاجر برادری کورونا وائرس سے بچاو کے لئے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے شہر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو شاپنگ سنٹروں سمیت گیارہ دکانوں کو سیل کر دیاہے اور ٹریفک پولیس نے درجنوں چھوٹے بڑے گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو بغیر ماسک کے جرمانہ کیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر سبی عنایت اللہ خان کاسی،اے ایس پی حسنین اقبال،تحصیلدار نصیر ترین،ایس ایچ او سٹی محمد آصف خجک اور رسالدار میر عارف مری سمیت دیگر بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنرسبی ڈاکٹرمحمد یاسر بازئی نے میڈیا کو بتایا کہ سبی میں عالمی وبا ء کے باعث اب تک 55افراد کورونا وائرس کا شکار ہو چکے اور ایک ہی فیملی کے گیارہ افراد بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ شہر اور دکاندار کوروناوائرس سے بچاو کے لئے حکومتی ہدایت پر عمل کریں اس بیماری سے خود کو بھی بچائیں اور اپنے گھر والوں،رشتے داروں اور دوست احباب کو بھی محفوظ رکھیں انہوں نے کہا کہا کہ اس کے لئے ضروری ہے کہ لوگ خود کو اپنے گھروں تک محدود رکھیں اور بغیر ضرورت کے گھروں سے باہر نہ نکلیں انہوں نے کہا ہے کہ عوام اور تاجر برادری کورونا وائرس سے بچاو کے لئے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں انہوں نے بتایا کہ اسٹنٹ کمشنر سبی عنایت اللہ خان کاسی کی سربراہی میں ایس ایچ او محمد آصف خجک،رسالدار میر عارف مری،تحصیلدار نصیر ترین پر مشتمل ٹیم نے شہر میں کاروائی کرتے ہوئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو شاپنگ سنٹروں سمیت گیارہ دکانوں کو سیل کر دیاہے اور ٹریفک پولیس کے انچارج محمد شریف ناصر کی سربراہی میں درجنوں چھوٹے بڑے گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو بغیر ماسک کے جرمانہ کیااور وارننگ دی ہے کہ شہری اور تاجر برادری حکومتی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس او پیز پر عمل درآمد کریں ؎اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور ان کے دکانوں کو غیر معینہ مدت کے لئے سیل کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز،میڈیکل اسٹورز اور لیبارٹری اسٹورز کے علاوہ تمام کاروبار شام سات بجے کے بعد بند رکھا جائے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ بھی حکومتی فیصلے کے مطابق ہی چلیں گے خلاف ورزی کرنے والے درایؤاروں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں