حب، خاتون سمیت 6منشیات فروش گرفتار

لسبیلہ:حب سٹی پولیس کی شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش سمیت 6 منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد ایک ملزم گرفتار، پولیس زرائع کے مطابق پیر کے روز ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی کا پولیس ٹیم کے ہمراہ شہر میں منشیات فروش کے خلاف کریک ڈاؤن شہر کے مختلف علاقوں جام کالونی، لوڑی پاڑہ، الہ آباد ٹاون اور امیر آباد میں مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش حنیفہ سمیت 6 منشیات فروش گرفتار کرلئے کاروائی میں 9 کلو چرس 1 کلو مہلک نشہ کرسٹار اور 1 کلو افیون برآمد کرلیا۔ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی نے شہر میں چھاپے مار کاروائی کے دوران ایک ٹی ٹی پسٹل برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا جبکہ دیگر کاروائیوں میں 19 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں