چاغی، فورسز کی گاڑی التنے سے ایک اہلکار جاں بحق، چارزخمی

دالبندین:ضلع چاغی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی التنے سے ایک جوان جاں بحق جبکہ چارزخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پیر کو ضلع چاغی کے علاقے پوستی کے مقام پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی الٹنے سے ایک اہلکار ظفرجاں بحق جبکہ چار اہلکار سپاہی فدا،فیصل،سجاداور نعیم زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفرکردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں