پاک افغان سرحد کھولنے کے لیے چمن شاہراہ پر احتجاجی کیمپ قائم

چمن: سیاسی پارٹیوں اور انجمن تاجران کی جانب سے پاک افغان بین الاقوامی شاہراہ پر احتجاجی کیمپ کاانعقاد پاک افغان سرحد کو کھول دیاجائے۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد کی بندش کے خلاف چمن کے سیاسی پارٹیوں،انجمن تاجران،لغڑی اتحاد، پشتون قبائل جرگہ کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیاگیا دھرنے میں عوامی نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر منور خان اچکزئی،حاجی صلاح الدین وطن یاراوردیگر پشتون قبائل جرگہ کے نائب صدر حاجی رحمت اللہ پہلوان،جنرل سیکرٹری صادق خان چکزئی،محمد نعیم آزاد، انجمن تاجران کے صدر صادق اچکزئی، جے یوآئی نظریاتی کے رہنماؤں اور دیگرنے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر چھوٹے تاجر اورلغڑی یونین بھی موجود تھے کیمپ کے شرکاء سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہاکہ پاک افغان سرحد کی بندش سے چمن کے شہریوں کو سب سے زیادہ کوفت کاسامنا کرناپڑرہاہے طویل عرصے سے پاک افغان سرحد کی بندش سے چمن کے شہری نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں جس کیلئے ضروری ہے کہ حکومت پاکستان ان کیلئے روزگار کا بندوبست کریں یاپاک افغان سرحد کو تجارتی سرگرمیوں کیلئے واپس کھول دے جبکہ دھرنا جاری رہے گا۔