کوئٹہ، قلع محمد حسنی گندگی اور کچرے کا ڈھیر بن کر رہ گیا
کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ میں واقع قلع محمد حسنی گندگی اور کچرے کا ڈھیر بن کر رہ گیا، جگہ جگہ بکھرے کوڑے سے اٹھتی بدبو نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔انتظامیہ کے تمام تر دعوے صرف باتوں تک ہی محدود رہ گئے ہیں۔ ہر طرف کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ گندگی اور کوڑے سے اس قدر بو پھیلی ہوئی ہے کہ مکینوں کا رہنا مشکل ہو چکا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گندگی سے متعلق شکایات کوئی سنتا ہی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی اس کو اٹھانے والا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں بیماریاں اور بدبو پھیل رہی ہے۔ سیوریج کا نظام درہم برہم ہے جس کے باعث گندا پانی گلیوں اور روڈوں پر چلتا ہوا نظر آتا ہے۔علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا اس گندگی کو صاف کرنے اور سیوریج کا نظام بہتر بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرکے علاقہ عوام و شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جاۓ۔
Load/Hide Comments


