کیچ ،پہاڑی علاقے سے 45 کلو گرام کرسٹل برآمد
راولپنڈی,کیچ (صباح نیوز) بلوچستان کے علاقے کیچ میں پہاڑی علاقے سے 45کلو گرام کرسٹل برآمد ہوئی جو بیرون ملک سمگلنگ کیلئے ذخیرہ کی گئی تھی، دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس فورس نے آئس ڈرگ بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں واقع بین الااقوامی کارگو آفس میں پارسل سے آئس ڈرگ برآمد ہوئی جو آسٹریلیا بھجوائی جارہی تھی، آئس ڈرگ آسٹریلیا کیلئے بک 10کارٹنز میں گارمنٹس کے اندر جذب کی گئی تھی۔
Load/Hide Comments


