بلوچستان کے حقوق ہڑپ کرنے کے لئے اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی کو چھیڑا جارہا ہے،مولانا عبدالواسع

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حقوق ہڑپ کرنے کے لئے اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی کو چھیڑا جارہا ہے بدقسمتی سے بلوچستان کے حقوق کا کوئی پاسدار نہیں ہے کٹھ پتلیوں میں حقوق کی جنگ لڑنے کی صلاحیت تو دور کی بات ہے ان کو یہ بھی معلوم نہیں کہ بلوچستان کے حقیقی مسائل اور ایشوز کیا ہیں انہوں نے کہابیرونی آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے سلیکٹڈ حکمران ملک کو نظریاتی طور پر تباہی کی طرف لے جارہے ہیں،دنیا بھر میں کشکول لے کر پھرنے اور ڈیم سمیت مختلف ناموں پر چندہ اکھٹا کرنیکے باوجود بجٹ بنانے کیلئے ان کے پاس کچھ نہیں لاکھوں نوجوانوں کو روزگار دینے والوں نے لاکھوں بے روزگار کرکے معیشت کا بھی بیڑا غرق کردیا ہے آج ملک کا ہر شہری بھیک مانگنے اور فاقہ کشی پر مجبورہے آخر کب تک مختلف اور نام نہاد نعروں کے سہارے قوم کو گمراہ کیا جائے گا انہوں نے کہا عوام کو سبزباغ دکھانے والے حکمرانوں نے ملک کی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جوجو وعدے کئے اس سے روگردانی کرکے مہذب جمہوری دنیا کی سیاست کو بدنام کیاگیا کرونا وائرس کے حوالے سے پورے ملک میں غفلت برتی گئی آج عوام کرونا مریضوں کے جنازے اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں مگر حکومت محلاتی سازش میں مصروف ہیلاکھوں نوکریاں دینے والے اسٹیل مل ملازمین کا معاشی قتل کرچکی ملک کو بحرانوں کی دلدل میں پھنسا کر اب جان چھڑانے کیلئے مختلف قسم کے ڈرامے کئیے جارہے ہیں عمران خان بحیثیت وزیراعظم حواس باختگی کا شکار ہوکر صبح وشام ان کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے اسی طرح ہمارے بلوچستان کی نااہل حکومت نے عوام کو اپنی زندگیوں سے بیزار کرنے کا ماحول بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی وقت آنے پر عوامی سیلاب جمعیت علماء اسلام کے پلیٹ فارم سے جواب دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں