اوستہ محمد، ضلع کونسل کی مخصوص 9 نشستوں پر 28 امیدواروں کے کاغذات منظور

اوستہ محمد (یواین اے) ضلع کونسل کے مخصوص نشتوں کے 9نشتوں پر28امیدوار میدان میں کود پڑے سفید پوش مزدور اور زمیندار بھی مزدور اور کسان بن گئے 32 امیدوار میں سے چار کے فارم ریجیکٹ باقی میدان میں رہ گئے تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل اوستہ محمد کے 9مخصوص نشتوں پر 28میدان میں رہ گئے آر او سلطان حسین جمالی نے بتایا کہ ٹوٹل 32 امیدواروں نے فارم جمع کروائے جن میں چار افراد کے نام رجیکٹ ہوئے باقی اٹھائیس میدان میں رہ گئے جن میں اقلیتی نشست ایک خواتین چھ۔ لیبر ایک ۔کسان پر ایک سیٹ ہے جس پر اٹھائی امیدواروں کے درمیان مارکہ آرائی ہوگی ۔رجیکٹ امیدواروں کے حوالے سے آر او نے کہا کہ انہوں نے اپیل نہ کی اور اب اعتراضات کی تاریخ بھی ختم ہو گئی ہے جبکہ کسان۔لیبر سیٹ پر سفید پوش بھی بن گئے ہاری اور کسان اب دیکھیں میدان کون مارتا ہے۔حکومتی جماعت باپ اور پیپلز پارٹی اور ان کے اتحادی جو مقامی سطح پر ہے ان کے درمیان مقابلہ ہوگا بظاہرحکومتی جماعت مایوس نظر آرہی ہے دعوے دونوں حریف جیتنے کی کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں