سوئیڈن میں چاقو کے حملے میں بچوں سمیت 4 افراد زخمی

اسٹاک ہوم (مانیٹرنگ ڈیسک) سوئیڈن کے شہر ایسکلزٹونا میں چاقو حملے میں بچوں سمیت4 افراد زخمی ہوگئے۔ سوئیڈش ٹی وی کے مطابق اسکول کے بچے بھی زخمیوں میں شامل ہیں لیکن وہ واقعے کے وقت اسکول میں نہیں تھے۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ کئی افراد کے درمیان جھگڑا ہوا، یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ جھگڑے میں دو یا زائد گروہ ملوث تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے تانے بانے تخریب کاری سے نہیں ملتے۔ پولیس نے مزید کہا کہ کوئی گرفتاری نہیں کی گئی ہے، پولیس نے ملزمان کی عمر اور زخمیوں کی کیفیت بتانے سے انکار کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں