پاکستان میں جمہوریت کے باوجود انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھانے والوں کو لاپتہ کیا جارہا ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کراچی سے انسانی حقوق کے معروف کارکن اور ترقی پسند نوجوان وکیل جبران ناصر کی جبری گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے اندر بظاہر جمہوری اور سول ادارے اور عدالتیں کام کرتے نظر آرہے ہیں مگر اس کے باوجود انسانی حقوق کے لیئے آواز اٹھانے والے وکلا اور سیاسی و سماجی کارکنوں تک کو لاپتہ کیا جارہا ہے جو ایک سوالیہ نشان ہے انسانی بنیادی حقوق کا احترام کرتے ہوئے سیاسی کارکنوں یا انسانی حقوق کے علمبرداروں کو لاپتہ کرنے کے بجائے ان پر اگر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالتوں کے سامنے پیش کیئے جاہیں۔ پارٹی بیان میں کہا گیا کہ ملک بھر میں سرگرم انسانی حقوق کے عملبرداروں اور سیاسی کارکنوں کا لاپتہ کئے جانے پر نیشنل پارٹی کو انتہائی تشویش ہے بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جبران ناصر سمیت تمام لاپتہ افراد کو منظر عام پر لاکر عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں