عبدالرحمن زئی میں 2آئس فیکٹریاں نذر آتش3مزدور زیر حراست
قلعہ عبداللہ (آئی این پی) ضلعی انتظا میہ قلعہ عبداللہ کی جا نب سے ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے کلی عبدالرحمٰن زئی میںخفیہ ادارے کی اطلا ع پرمنشیات کے خلا ف آپریشن میں آئس منشیات بنا نے والی 2فیکٹریوں کو نذر آتش کر کے وہاں کا م کر نے والے 3مزدوروں کو حراست اور سامان کو تحویل میں لیکر فیکٹریوں کو نذر آ تش کر کے تبا ہ کر دیا گیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز انٹی لیجنس ادارے کی اطلا ع پرضلعی انتظامیہ کی جا نب سے اسسٹنٹ کمشنر ہاشم کرد کی سربرا ہی میں ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے بی ائیریا کلی عبدالرحمٰن زئی میں فورس نے عبدالقاہر ولدعبدالمجید ساکن کلی عبدالرحمٰن زئی اور عبدالوارث ولد عبدالقائم ساکن کلی عبدالرحمٰن زئی کے2 آئس منشیات بنا نے والی فیکٹریوں پر ریڈ کیا اور وہاں کا م کر نے والے 3مزدوروںشاہ ولی ولد شہزاد ساکن گلستان کا ریز ،تر یا لئی ولدمطیع اللہ ساکن ہلمند افغانستان ،عبدالبا ری ولد خان گل ساکن ہلمند افغانستان کو گرفتار کر لیا گیا بلکہ فیکٹری میں مو جو د آلات کو تحویل میں دیگر سامان کو نذر آتش کر دیا گیا گرفتار ملزمان کو لیویز ہیڈ کوارٹر قلعہ عبداللہ منتقل کر دیا گیا ہے ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔


