قلات، دو گروپوں میں تصادم ایک شخص ہلاک

بلو چستان کے ضلع قلا ت کے کلی کوئنگ میں دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے زخمی کو طبعی امداد کے لیے سول ہسپتال قلات پہنچایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلات کلی گوئنگ میں دوگروپوں میں تصادم جس کے نتیجے میں صفی اللہ ولد عبدالرشید جاں بحق جبکہ نعمت اللہ ولد رحمت اللہ قوم لہڑی شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر امداد کے لئے سول لایاگیا جہاں پر طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیاگیا تا ہم ایک زخمی صفی اللہ عبدالرشید راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا جن کی لاش کو سول ہسپتال قلات لایایا گیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیاگیاہے اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں