تحصیل وڈھ کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق 17 سے زائد افراد زخمی

خضدار: خضدار کی تحصیل وڈھ کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق 17 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو خضدار کی تحصیل وڈھ کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جا ں بحق جبکہ 17سے زائد افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل نے ایمرجنسی میں پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور فوری طور پر دوائی اور خون کا بندوبست کرنے کیلئے عوام سے اپیل کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں