گیس مافیا نے اوگرا کی قیمت ماننے سے انکار کردیا
کراچی (صباح نیوز)چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ گیس مافیا نے اوگرا کی جاری کردہ قیمت ماننے سے انکار کر دیا ۔عرفان کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اوگرا اور ایف آئی اے نے چھاپہ مار ٹیمیں بنا دی ہیں ، بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے اور ان پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی ہو گا۔چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بجٹ میں ایل پی جی کو ایل این جی کی طرح سہولت دیں تو اس کی قیمت مزید 50روپے فی کلو کم ہو سکتی ہے۔
Load/Hide Comments


