اے این ایف کی کاررروائیاں ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

راولپنڈی (صباح نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )نے ملک بھر میںکارروائیاںکرتے ہوئے بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کرلی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جس سے 100 عدد نشہ آورگولیاں برآمدہوئیں ۔کوہاٹ میں ہنگوبائی پاس کے قریب پلاسٹک تھیلوں سے 14.40 کلو چرس برآمد ہوئی ،کراچی ایئرپورٹ ملزم سے سوا کلو آئس، ساڑھے6 کلو مشکوک مواد برآمدکر لیا گیا ۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق جی پی اوآفس کراچی میں بنکاک کیلئے بک پارسل سے 270 گرام چرس برآمد،فیصل آباد ایئرپورٹ پر مسافر سے 390 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی،دبئی جانے والے پاکپتن کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جس نے ہیروئن کپڑوں میں چھپارکھی تھی۔اس کے علاوہ لاہور کے پدھانہ گائوں میں ملزم کو گرفتار کر کے اس سے 1020 گرام آئس برآمد کر لی گئی ، لاہورکے نجی کوریئرآفس میں برطانیہ کیلئے بک پارسل سے 922گرام ہیروئن برآمد کی، ہیروئن 600 قینچیوں کے لیدر سے بنے کوورزمیں چھپائی گئی تھی،کوئٹہ کچلاک بائی پاس کے قریب غیرآباد علاقے سے 90 کلوچرس،20 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔برآمد شدہ منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں