اسلام آباد ،ٹریفک حادثے میں 2 افراد، بھکر میں چوروں کی فائرنگ سے چوکیدار جاں بحق
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی وے پر کاک پل کے قریب ٹرک نے دوڑگایوں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 2فراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق اسلام آباد ہائی وے پر کاک پل کے قریب تیزرفتار ٹرک نے 2گاڑیوں کو ٹکر ماری ،ایک گاڑی میں کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے ۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسرا واقع بھکر میں پیش آیا جہاں ایم ایم روڈ 217 اڈا چوری کیلئے دکانوں کے تالے توڑنے والے ملزمان کا تعاقب کرنے پرچوکیدارکو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ۔منکیرہ پولیس کے مطابق نوجوان چوکیدار ملزمان کی گولی لگنے پر جاں بحق ہوا۔مقتول چوکیدار کی نعش دکان کے قریب سے برآمد ہوئی۔چوکیدار کی شناخت اکبر شاہ کے نام سے ہوئی ۔منکیرہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی ۔
Load/Hide Comments


