عبدالرزاق شر ایڈووکیٹ کا قتل قابل مذمت ہے، ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے، پاکستان بار کونسل

کوئٹہ : پاکستان بار کونسل، بلوچستان بار کونسل، بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور کوئٹہ ایسوسی ایشن نے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں سابقہ ممبر ایگزیکٹو کمیٹی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن و سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ عبدالرزاق شر ایڈوکیٹ کی قاتلانہ حملے میں موت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ نا اہل صوبائی حکومت کی وجہ سے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اس قدر بگڑ چکی ہے کہ لوگ اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں، حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سفاکانہ واردات میں ملوث قاتلوں کو فوری گرفتار کرے، عبدالرزاق شر ایڈووکیٹ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ اسی مناسبت سے مورخہ 6 اور 7جون عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائےجاتا ہے تمام معزز ممبران بار سے التماس ہے کہ عدالتوں میں پیش نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں