فرانسیسی ایئر ٹریفک عملے کی ہڑتال، یورپ میں 400 پروازیں منسوخ، ہزاروں مسافر پھنس گئے
فرانس (مانیٹرنگ ڈیسک) Ryanair نے یورپ میں 400 پروازیں منسوخ کردیں، مسافروں کو ہوائی جہازوں میں کوئی مناسب کھانا یا پینے’ کے بغیر پھنسے ہوئے چھوڑ دیا۔ واضح رہے کہ فرانسیسی ایئر ٹریفک کنٹرولرز ہڑتال پر ہیں۔ عملے کے واک آو¿ٹ نے سیکڑوں پروازوں کو گراو¿نڈ کرنے پر مجبور کر دیا ہے، مسافروں کی جانب سے پروازوں میں چار گھنٹے تاخیر کی شکایات کی گئیں، طیاروں میں پھنسے مسافروں کو خوراک کا مسئلہ بھی درپیش ہے۔ اس حوالے سے ایک خاتون نے بتایا کہ اتوار کو اس کے 19 سالہ معذور بیٹے کی فلائٹ کینسل ہونے سے وہ اور اس کا دوست پیرس میں پھنسے ہوئے ہیں، اسے گھر جانے کے لیے جمعرات تک انتظار کرنا پڑا۔ خاتون ہیلیہ پال نے بتایا کہ نوجوان طویل ویک اینڈ کے لیے صرف کافی ادویات اور سماعت کے آلات لے کر آیا تھا۔ Ryanair کے سی ای او مائیکل اولیری نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کی مقامی پروازوں کے بجائے پورے یورپ میں اوور فلائٹس منسوخ کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بالکل ناقابل دفاع ہے کہ آئرلینڈ سے اٹلی، پولینڈ سے پرتگال یا اسپین سے جرمنی جانے والی پروازوں کو صرف اس لیے منسوخ کیا جا رہا ہے کہ فرانسیسی اپنی مقامی پروازوں کو ترجیح دینا چاہتے ہیں اور تمام اوور فلائٹس منسوخ کرنا چاہتے ہیں۔


