لاپتہ افراد کمیشن 5سے 27جون تک کوئٹہ میں کیسز کی سماعت کریگا

کوئٹہ(یو این اے )لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن 5 جون سے 27 جون تک کوئٹہ میں جن لاپتہ افراد کی کیسز پر سماعت کرے گی انکی تفصیلات مندرجہ زیل ہیں، جن لاپتہ افراد کے کیسز کمیشن کے سامنے زیرے سماعت ہے انکے اہلخانہ سے گزارش ہے کہ وہ اپنے لاپتہ پیاروں کے کیسز میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں ،لاپتہ افراد کا کمیشن سبی ،گوادر،چاغی ،مستونگ،پنجگور،تربت،قلات،لسبیلہ ،کچلاک ،کچھی ،چمن ،سوراب،ہرنائی ،ڈیرہ بگٹی ،نوشکی ،خاران ،بولان سے لاپتہ ہونے والے122افراد کی گمشدگی کے کیسز کی سماعت کرے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں