فیصل آباد ،خاتون کے پتے کے آپریشن کی بجائے ٹانگ کا آپریشن، غفلت برتنے پر ڈاکٹرمعطل

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد میں ہسپتال میں مبینہ طور پر غلط آپریشن کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، غفلت برتنے پر ڈاکٹر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ایک خاتون کے پتے کا آپریشن تھا اور دوسری کی ٹانگ کا، ڈاکٹر نے پتے کا آپریشن کرنے کی بجائے ٹانگ کا کر دیا۔ورثا کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کو بتایا کہ پتے کا آپریشن ہے اس کے باوجود ٹانگ کا آپریشن کر دیاگیا۔ایم ایس ہسپتا ل ڈاکٹر شہباز بیگ نے کہا کہ آپریشن میں غفلت برتنے والے ڈاکٹر کو معطل کر دیا ، دونوں خواتین مریضوں کی حالت ٹھیک ہے۔ڈاکٹر شہباز بیگ کا کہنا تھا کہ آپریشن غلط کیسے ہوا اس پر انکوائری ہو رہی ہے، خواتین مریضوں کے مبینہ طور پر غلط آپریشن کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں