بلوچستان اسمبلی کا پری بجٹ اجلاس جمعرات سہ پہر 4 بجے طلب
کوئٹہ : بلو چستان اسمبلی کا پری بجٹ اجلاس آج طلب کر لیا گیا، اجلاس تین روز تک جا ری رہے گاجس میں اراکین اسمبلی بجٹ برائے مالی سال 2023-24سے متعلق اپنی تجاویز دیںگے۔تفصیلات کے مطابق گور نر بلو چستان ملک عبد الولی خان کاکڑ نے بلو چستان اسمبلی کا اجلاس آج جمعرات کوسہ پہر 4بجے طلب کیا ہے۔ اجلاس میں بلو چستان اسمبلی کے قواعد انضباط کار مجریہ 1974کے قاعدہ نمبر 115(الف) کے تحت قبل از میزانیہ بحث ہو گئی جس میں اراکین بلو چستان اسمبلی آئندہ مالی 2023-24کے بجٹ پر اپنی تجاریز پیش کریں گے۔اجلاس 10جون بروز ہفتہ تک جا ری رہے گا۔
Load/Hide Comments


