دفاعی اخراجات زیادہ ہونے کا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، چین کی طرح مستقبل کی منصوبہ بندی کرنا ہو گی، زرداری

لاہور (انتخاب نیوز) پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دفاعی اخراجات زیادہ ہونے کا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ چین کی طرح مستقبل کی منصوبہ بندی کرنا ہو گی، ہمیں انفرادی کے بجائے اجتماعی سطح پر سوچنا ہو گا۔ لاہور میں ایف پی سی سی آئی میں چارٹرڈ آف اکانومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ ملک جس مقام پر ہے اس مقام پر پہلے بھی آ چکے ہیں، تاجروں نے پیپلز پارٹی کی پانچ سال کی حکومت دیکھی ہے، پنجاب کے بڑے بزنس مین اکٹھے ہوجائیں، آنےوالی نسلوں کیلئے معیشت کی بہتری ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مائنڈ سیٹ سے نکل کر معیشت کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں اب بھی آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے، دفاعی اخراجات زیادہ ہونے کا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ کی ضرورت ہے، گوادر 70 سال سے یہاں تھا لیکن کسی کو نظر نہیں آ رہا تھا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ معاشی منصوبہ بندی چند دنوں کیلئے نہیں سالوں کیلئے ہوتی ہے، چین نے 50 سال کیلئے منصوبہ بندی کر رکھی ہے، ہمیں بھی مستقبل کی منصوبہ بندی کرنا ہوگی، پاکستان ہے توہم ہیں، اس کے بغیر آپ کی کوئی اہمیت نہیں، ہمیں انفرادی کے بجائے اجتماعی سطح پر سوچنا ہو گا۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ کاروباری حضرات سے پیسہ کمانے کے بعد ٹیکس لیا جائے، برآمدات بڑھانے سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں