صدر مملکت کیخلاف نااہلی کی درخواست پرسپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگادیا

اسلام آباد(صباح نیوز) رجسٹرار آفس نے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی صدر مملکت کی نااہلی کی درخواست پر اعتراض لگا دیا ہے۔رجسٹرار آفس کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراض میں کہا گیا کہ آرٹیکل 248 کے تحت صدر مملکت کو فریق نہیں بنایا جاسکتا، درخواست میں عوامی مفاد سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔اعتراض میں کہا گیا کہ 184(3)کے استعمال سے متعلق نکات تسلی بخش نہیں، درخواست گزارنے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، درخواست تحریرکرنے والے وکیل کا نام بھی نہیں بتایا گیا۔امتیاز نامی شہری نے صدر مملکت کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں