حب کے نواحی علاقے ساکران میں دھماکہ
حب (نمائندہ انتخاب) حب کے قریب ساکران تھانے کے قریب مبینہ دستی بم حملے کی اطلاع دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی بعض مقامی افراد کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات گئے حب کے نواحی علاقہ ساکران کے پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکہ کی ہولناک آواز سنائی دی گئی ہے تاہم واقعہ کی تصدیق کیلئے ساکران پولیس سے رابطہ کیا گیا تو بتایا گیا کہ ایسی کوئی بات نہیں البتہ زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی ہے اور کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے جبکہ بعض ذرائع بتاتے ہیں کہ دھماکہ کی آواز کافی دور دور تک سنائی دی گئی ہے پولیس کے مطابق اس حوالے سے تحقیقات اور وقوعہ کا تعین کیا جارہا ہے۔
Load/Hide Comments


