یونیورسٹی آف سائوتھ ایشیا کے وفد کا جناح ہاؤس کا دورہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)یونیورسٹی آف سائوتھ ایشیا کے وفد نے جناح ہائوس کا دورہ کیا اور واقعہ کی مذمت کی ۔وائس چانسلر کی سربراہی میں یونیورسٹی آف سائوتھ ایشیا لاہور کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کے وفد نے جناح ہائوس کا دورہ کیا ۔ وائس چانسلر نے کہا کہ بہت دکھ ہوا جس بربریت سے قائد اعظم محمد علی جناح کا گھر جلایا گیا اور انکی قیمتی اور نایاب چیزوں کو جلا کر راکھ کر دیاگیا ۔اساتذہ اور طلباء و طالبات نے بھی افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں